• news

میٹرو بس کا پہلے ہی روز شاہدرہ میں حادثہ

لاہور (خبرنگار) میٹرو بس کو پہلے ہی دن نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے میٹرو بس منصوبے کے افتتاح کے بعد بس روٹ پر چلنا شروع ہوئی تو بس نمبر 13شاہدرہ میں بس سٹیشن کے ستون سے ٹکرا گئی جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا جبکہ مفت سفر کی سہولت کا فائدہ اٹھانے اور 9کلو میٹر طویل پل پر سفر سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد بس سٹیشنوں پر پہنچ گئی۔ دھکم پیل اور بس میں پہلے سوار ہونے کے چکر میں 3 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے۔ دونوں کے دروازے خراب ہو گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن