وزیراعلی کا ترکی کے نائب وزیراعظم کو عشائیہ، سیاسی رہنماﺅں، اعلی حکام کی شرکت، کلچرل شو بھی ہوا
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ترکی کے نائب وزیراعظم بیکر بزدیگ ، ڈپٹی میئر استنبول احمد سلامت ، ترکی سے آئے ہوئے اعلی سطح کے وفد، مختلف ملکو ںکے سفیرو ں اور سفارتکاروں کے اعزاز میں حضوری باغ میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خان ،صوبائی وزرائ، سینیٹروں، ارکان اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں، اعلی حکام اور معززشخصیات نے شرکت کی-ترک وفد اور سفارتکاروں نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو میٹروبس کے اجراءپر مبارکباد دی-وزیراعلیٰ نے تقریب میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ اداکیا-عشائیہ کی تقریب میں کلچرل شو بھی پیش کیا گیا-