فیصل آباد کے احسن عباس نے 10 کلومیٹر سائیکل ریس جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے 10 کلو میٹر سائیکل ریس فیصل آباد کے احسن عباس نے جیت لی۔ احسن عباس نے مقررہ فاصلہ 14 منٹ اور 39 سیکنڈ میں طے کیا۔ لاہور میں منعقد ہونے والے ریس کا افتتاح پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرخ وزیر نے کیا۔ ریس میں مجموعی طور پر 30 سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ ریسنگ سائیکل ریس میں احسن عباس نے پہلی، نور عالم نے دوسری جبکہ وقاص محبوب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر عام سائیکل ریس بھی ہوئی جس عمران نے پہلی، شبیر حسن نے دوسری جبکہ شہناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی معظم خان صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن تھے جنہوں نے کامیاب سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کئے۔