• news

نواز شریف آج رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب کرینگے

چنی گوٹھ (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف (آج) پیر کو ایک بار پھر رحیم یار خان کا دورہ کرکے محسن آباد میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ نواز شریف کے دورے کو ضلع کے سیاسی حلقے بڑی اہمیت دے رہے ہیں اور اسے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی طرف سے ضلع رحیم یار خان میں مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے کا جواب قرار دیا جا رہا ہے۔ نواز شریف احمد محمود کے گورنر بننے کے بعد پہلی بار ان کے حلقہ انتخاب میں جا کر ایک بڑی سیاسی سرگرمی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شرکت بھی متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن