پاکستان علماءکونسل طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہے: طاہر اشرفی
راولپنڈی (نوائے وقت نیوز) ممبر اسلامی نظریاتی کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماءکونسل طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہے۔ سیرت مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان مذاکرات سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ پاکستان کو داخلی استحکام کی ضرورت ہے۔