• news

کسی جمہوری حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے: فاروق ستار


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کسی جمہوری حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے۔ کراچی میں بلدیاتی نظام ہوتا تو ماس ٹرانزٹ پر کام مکمل ہو جاتا، نگران سیٹ اپ پر صدر زرداری نے تجاویز مانگی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد نگران سیٹ اپ کیلئے نام دیں گے۔ (ن) لیگ کے دئیے گئے ناموں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ میٹرو بس سروس عوام پر احسان نہیں، حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، جاپان سے ماس ٹرانزٹ منصوبے پر بات کی جا رہی ہے۔ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل پورے ملک میں ہونا چاہئے، تصدیق کے باوجود بھی کسی کو اعتراض ہے تو کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ نوازشریف کو سندھ میں سیاسی عمل شروع کرنے کا حق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن