فیڈرل پبلک سروس کمشن کے نئے چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل پبلک سروس کمشن کے نئے چیئرمین ملک آصف حیات کی زیر صدارت مختلف سروسز گروپوں کے گریڈ 19 اور 20 کے افسروں کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کے لئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا پہلا 3 روزہ اجلاس (آج) پیر سے شروع ہوگا، اجلاس میں 450 سے زائد افسروں کی ترقیوں کے کیس زیر غور آئینگے،گریڈ 20 میں ترقی کے لئے سینئر مینجمٹ اور گریڈ21 میں ترقی کے لئے این ڈی سی اور نیشنل مینجمنٹ کورسز لازمی قرار دے دیئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کے لئے200کے قریب افسروں کے کیسوں کا جائزہ لیا جائے گا۔