• news

دھند: ٹریکٹر کی ٹرک سے ٹکر، بس بھی جا ٹکرائی، 3افراد جاں بحق


الٰہ آباد / ٹھینگ موڑ (نامہ نگار) شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثہ میں تین افراد جاں بحق آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں بھگیانہ میں لوڈ ٹریکٹر ٹرالہ نمبر FAN9202 سے ٹرک نمبری C-8605 سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے دونوں ڈرائیوروں نے سڑک پر ہی آپس میں لڑنا شروع کر دیا اور الٰہ آباد سے قصور جانے والے دو ٹرک کے ڈرائیور رانا خالد اور محمد امین جو الٰہ آباد کا رہائشی تھے دونوں نے اپنے ٹرک بھی روک لئے۔ ایک مقامی بھٹہ مزدور کے ساتھ مل کر جھگڑا ختم کرانے لگے کہ اچانک تیز رفتار ملتان ٹائم بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور رانا خالد اور امین اور بھٹہ مزدور ٹرک کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گئے اور ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہو گیا اور ملتان ٹائم کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور بس مسافر بھی شدید زخمی ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن