• news

اتحادی افواج کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں میں کوئی شک نہیں: ترجمان کرزئی


کابل(آن لائن)افغان صدر حامد کرزئی کے ترجمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بچوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی افواج کے ہاتھوں سویلین ہلاکتوں میں کوئی شک نہیں ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ا یک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معصوم بچو ںسمیت سویلین شہری دہشتگردی کیخلاف جنگ کے سب سے زیادہ متاثر ہیں اتحادی فوج کے آپریشن میں بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت بارے اقوام متحدہ کی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے ۔ دوران آپریشن بچوں ، خواتین اور عمررسیدہ شہریوں کی اموات بدستور ہورہی ہیں انہوں نے غیر ملکی افواج سے مطالبہ کیا کہ آپریشن کے دوران شہریوں خصوصاً بچوں اور خواتین کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

ای پیپر-دی نیشن