• news

پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق نفرت کے شدید جذبات پائے جاتے ہیں: میک کرسٹل


واشنگٹن (اے پی پی) افغانستان میں امریکہ اور نیٹو فورسز کے سابق کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل نے کہا ہے پاکستان میں ڈرون حملوں کے بارے میں بڑے پیمانے پر برا تاثر پایا جاتا ہے۔ واشنگٹن میں اپنی کتاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈرون حملوں سے متعلق نفرت کے شدید جذبات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا مشتبہ عسکریت پسندوں کی انفرادی شناخت کے بارے میں پاکستان میں بہت زیادہ ڈرون حملے مضر ثابت ہو سکتے ہیں۔ جنرل سٹینلے کا مزید کہنا تھا پاکستان کے ان علاقوں کے عوام بھی ڈرون حملوں کے خلاف ہیں جہاں پر یہ حملے نہیں کئے جا رہے۔ انہوں نے سوال کیا اگر میکسیکو جیسا ہمسایہ ملک امریکی ریاست ٹیکساس پر ڈرون حملے شروع کر دے تو امریکی کیا محسوس کریں گے۔ انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا وہ میزائلوں کے استعمال پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن