• news

الیکشن کمشن سندھ نے کراچی میں ووٹروں کی تصدیق کیلئے مزید5 دن مانگ لئے


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن سندھ نے کراچی میں ووٹروں کی تصدیق کے لئے مزید 5 دن مانگ لئے جس کے بعد گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں 16 فروری تک توسیع کا امکان ہے۔ 5 دن کی مہلت مرکزی الیکشن کمشن سے مانگی گئی ہے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے باعث مزید 5 دن مانگے ہیں، مہلت کی حتمی منظوری الیکشن کمشن آف پاکستان دے گا۔ دریں اثنا الیکشن کمشن نے پنجاب اور سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پولنگ 18 فروری کو صبح 8 بجے سے شام5 بجے تک ہو گی۔ اسلام آباد میں دو حلقوں کے پولنگ سٹیشنوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ حلقہ این اے 48 میں پولنگ سیشن کی تعداد 261 جب کہ این اے 49 میں 285 کر دی گئی ہے۔ کراچی میں ووٹروں کی گھر گھر جا کر تصدیق کرنے والے حکام نے الیکشن کمشن سے مزید 5 روز مانگ لئے ہیں اور کہا ہے کام 16 فروری تک مکمل ہو گا۔ اے پی اے کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے جن علاقوں میں تصدیق نہ ہو سکی وہاں کے شہری ضلعی دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔کراچی کے پانچوں اضلاع میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 95 فیصد ووٹرز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ 16 سو ووٹرز کے نام فہرستوں سے خارج کئے گئے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق جن علاقوں میں تصدیق کا عمل نہیں ہو سکا۔ وہاں شہری اور سٹیک ہولڈرز ضلعی الیکشن کمشن سے رابطہ کریں۔
مزید 3 دن مانگ لئے

ووٹروں کی تصدیق

ای پیپر-دی نیشن