گیس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار‘ ڈیزائن ایرانی کمپنی کے حوالے
اسلام آباد (احمد احمدانی / دی نیشن رپورٹ) پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے ایک شاندار پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت پاکستان نے 1.5 ارب ڈالر کے اس میگا پراجیکٹ کے ڈیزائن کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے امریکہ میں تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ اس منصوبے کو روکنے کے لئے سرگرم عمل ہے اور پاکستان ایران دونوں ممالک اس کے دبا¶ میں نہیں آئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران سے یہ گیس اگلے سال دسمبر تک پاکستان پہنچے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر پہلے دن کے مذاکرات کے دوران پاکستان نے پائپ لائن بچھانے کا ڈیزائن ایرانی کمپنی کے حوالے کر دیا ہے۔ وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق پاکستان میں پائپ لائن بچھانے کے لئے پاکستانی کمپنی انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز اور ایرانی سرکاری کمپنی میں مذاکرات ہوئے۔
گیس منصوبہ