پوپ بینی ڈکٹ کا مستعفی ہونے کا اعلان، 28فروری کو عہدہ چھوڑ دینگے
ویٹی کن سٹی (نوائے وقت رپورٹ/ نیوز ایجنسیاں) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، 85سالہ بینی ڈکٹ 2005ءمیں پوپ منتخب ہوئے تھے۔ چرچ کی 600سالہ تاریخ میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ ہیں، نئے پوپ کا چناﺅ ایسٹر تہوار سے پہلے کر لیا جائے گا۔ ویٹی کن سٹی سے جاری بیان کے مطابق 85سالہ پوپ بینی ڈکٹ کا کہنا ہے میری صحت مسلسل گر رہی ہے اور خود کو ذہنی و جسمانی طور پر توانا محسوس نہیں کرتا۔ 28فروری کو عہدہ چھوڑ دوں گا۔ اس سے پہلے 1294ءمیں کیلسٹائن پنجم نے خرابی صحت اور 1415ءمیں پوپ گری گری بارہ نے چرچ میں تنازع کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا، نئے پوپ کیلئے اجلاس مارچ میں ہو گا اگلے پوپ کا تعلق گھانا، نائیجیریا یا کینیڈا سے ہو سکتا ہے۔ ویٹی کن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوپ بینی ڈکٹ نے مستعفی ہونے کا اعلان کرکے عزم و ہمت کا ثبوت دیا ہے۔ بینی ڈکٹ کا تعلق جرمن سے ہے۔
پوپ/ مستعفی