• news

ملکوال میں بلے کی 55 لاکھ میں فروخت


ملکوال (نامہ نگار) تنظیم ”اخوت“ کی چندہ مہم کے سلسلہ میں ایک بیٹ (بلا) بولی کے دوران 55 لاکھ میں فروخت ہوا، ناصر عباس تارڑ نے بھی بولی والے 36لاکھ دے دئیے۔ تفصیلات کے مطابق غریب افراد کو فراہمی روزگار کےلئے بلا سود قرضہ حسنہ دینے والی سماجی تنظیم اخوت کی چندہ مہم کے سلسلہ میں ایک تقریب ایک ہوٹل میں رونما ہوئی جس میں ایک کرکٹ بیٹ بولی کیلئے سامعین کے سامنے رکھا گیا۔ پی پی 119سے امیدوار ناصر عباس تارڑ نے بولی کا آغاز کرتے ہوئے 36لاکھ کی بولی لگائی جو بڑھتے بڑھتے 55لاکھ تک گئی اور بیٹ 55لاکھ میں فروخت ہوا جبکہ ناصر عباس تارڑ نے اپنی طرف سے لگائی گئی بولی کے 36لاکھ بھی دے دئیے۔ اس طرح چندہ مہم میں اخوت کیلئے 91 لاکھ روپے اکٹھے ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن