وکٹوریہ الیون نے ٹور میچ میں انگلینڈ لائنز کو 4 رنز سے ہرا دیا
میلبورن (اے پی پی) وکٹوریہ الیون نے ٹور میچ میں انگلینڈ لائنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں میچ کے دوران انگلینڈ لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنائے، ورن چوپڑا اور کپتان جیمز ٹیلر نے سنچریاں سکور کیں۔ جواب میں وکٹوریہ الیون نے مطلوبہ ہدف 49.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔