• news

صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، کبھی کسی کردار میں کنفیوژن کا شکار نہیںہوئی : صبا قمر

لاہور (کلچرل رپورٹر) ماڈل و اداکار صبا قمر نے کہا ہے کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے اور کبھی کسی کردار کو کرنے میں کنفیوژن کا شکار نہیںہوئی‘ فلموں میں ضرور کام کروں گی لیکن اس کیلئے معیاری فلم کی پیشکش کا انتظار ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتی بلکہ محنت اور لگن سے اپنا مقام بنا رہی ہوں‘ میر ا یقین ہے کہ اپنے بل بوتے پر ملنے والی شہرت اور عزت ہمیشہ کے لئے ہوتی ہے اور شارٹ کٹ والے دنوںمیں آﺅت ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھرپور محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں وہ دن دور نہیں جب شوبز کی دنیا کا سب سے زیادہ چمکتا ستارہ بن جاﺅں گی۔ اداکارہ نے فلموںکے حوالے سے کہا کہ جب بھی اچھے کردار کی حامل فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو ایک لمحے کی تاخیر نہیں کرونگی۔

ای پیپر-دی نیشن