میری مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار لوگ سازشیں کر رہے ہیں : میرا
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم سٹار میرا نے کہا کہ کچھ لوگ میری مقبولیت کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سازشیں کر رہے ہیں‘ میں نے کبھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی‘ حق کی جنگ لڑنا کوئی برائی نہیں‘ بھارتی فلموں میں کام کرنے کا مقصد پاکستان کے نام کو وہاں بھی روشن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب لوگ جانتے ہیں کہ میری مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگوں کو میری مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی اور آئے روز کوئی نہ کوئی نیا جھوٹا پروپیگنڈا کر کے میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جو مرضی کہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں خود اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ میں نے آج تک کسی سے کوئی ناانصافی نہیں کی۔