سیاست اور شوبز کو ساتھ ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہوں : عتیقہ اوڈھو
لاہور (آئی اےن پی) فلم سٹار عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ سیاست اور شوبز کو ساتھ ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہوں‘ میری مقبولیت کا راز اپنے کام سے اخلاص ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں ناکام نہیں ہوں، آج بھی سیاست اور شوبز کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہوں اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میں دونوں شعبوں میں کامیاب رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کروں گی کیونکہ ٹی وی ڈرامے بھی ہماری شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔