• news

نازک مزاج ہوں‘ کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی : عائشہ عمر

لاہور (آئی اےن پی) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ نازک مزاج ہوں‘ کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی‘ ہر دم کوشش کرتی ہوں کہ اچھے سے اچھا کام کروں‘ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے گو مگو کا شکار ہوں‘ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا شمار ٹی وی کی ان خوش قسمت اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصہ میں نہ صرف شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے بلکہ ٹی وی انڈسٹری کی ضرورت بھی بن چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن