• news

24 ویں آئینی ترمیمی بل کے جائزہ کےلئے سینٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد (ثناءنیوز) پنجاب میں نئے مجوزہ ” صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب “ کے قیام کے بارے میں آئین میں 24 ویں ترمیم کے بل کے جائزہ کے لئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس کل (بدھ کو) طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے 21 فروری تک اپنا ٹاسک مکمل کرنا ہے۔سینٹ میں پیش حکومتی بل میں آئین کی 6 مختلف شقوں میں ترامیم تجویز کی گئیں ہیں۔ اپوزیشن کے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے پنجاب میں دو نئے صوبوں کے قیام کے لئے الگ سے آئینی بل لانے کا اعلان کر رکھا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا موقف ہے کہ پنجاب اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق بہاولپور اور جنوبی پنجاب دونئے صوبے بننے ہیں جبکہ پارلیمانی کمشن نے اپنی رپورٹ میں واضح کردیا ہے کہ بہاولپور کبھی بھی صوبہ نہیں رہا ۔ وزیر قانون و انصاف فاروق ایچ نائیک ، ارکان کو بل پر شق وار بریفنگ دیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن