• news

آﺅٹ آف ٹرن پرموشن کا بل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج

کراچی(آن لائن) آﺅٹ آف ٹرن پرموشن کے بل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بل سات فروری کو اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا گیا جبکہ اس کی منظوری کا نوٹیفکیشن چار فروری کو جاری کردیا گیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بل کی منظوری دستور کیخلاف ہے سپریم کورٹ بل کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منسوخی کا حکم صادر کرے۔

ای پیپر-دی نیشن