انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھارتی پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنانے کی درخواست پر نوٹس جاری
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے انٹیلی جینس ایجنسیز کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنانے کی درخواست پر مرکزی حکومت اور تین ایجنسیوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ایجنسیوں کو پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ بنانے کی درخواست ایک این جی او نے دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مفادات کے لئے ایجنسیز کا غلط استعمال ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز را، آئی بی اور نیشنل ٹیکنیکل آرگنائزیشن کو پارلیمنٹ کے ماتحت کیا جائے اور ان کے مالی معاملات کی نگرانی چیف اکاﺅنٹنٹ جنرل سے کرائی جائے۔ جیسا کہ مغربی ممالک میں ہوتا ہے کیس کی سماعت بھارتی چیف جسٹس التمس کبیر کی سربراہی میں بنچ نے کی۔