سینٹ قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اہم اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد (ثناءنیوز) قبائلی علاقوں میں امن و ترقی سے متعلق اہم معاملات کے جائزہ کے لئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس آج منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا ۔اہم ایجنڈا زیر غور آئے گا فاٹا سیکرٹریٹ اور وفاقی حکومت کو گزشتہ 8 سالوں کے دوران قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے استعمال فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے