شاہ محمود قریشی کی پیر پگاڑا سے ملاقات‘ باہمی تعاون پر اتفاق
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاڑا نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی پیرصاحب پگاڑا سے پیر کو ”راجہ ہاو¿س“ میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ ،رکن قومی اسمبلی فقیر جادم منگریو ، پیر راشد شاہ راشدی ،کامران ٹیسوری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ایک دوسرے سے مکمل تعاون کرنے پر اتفاق ہوا ۔