• news

خیبر پی کے کے نئے گورنر شوکت اللہ کے معاملہ پر جلد الیکشن کمشن سے رجوع کیا جائے گا، حمید اللہ آفریدی

اسلام آباد(آئی این پی) فاٹا کے (آفریدی گروپ) پارلیمانی لیڈر حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کے نئے گورنر شوکت اللہ کے معاملہ پر جلد الیکشن کمشن سے رجوع کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں سے بھی اس معاملہ پر رابطہ کریں گے۔ اعتماد میں نہ لینے پر صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کر کے تحفظات کا اظہار بھی کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن