تارکین وطن پاکستان میں تمام بچوں تک تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں: شیری رحمن
واشنگٹن (نوائے وقت نیوز) امریکہ میں تعینات پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں تمام بچوں تک تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ملالہ کا خواب پورا ہوسکے۔واشنگٹن کی جارج ٹاﺅن یونیورسٹی میں سٹیزن فاﺅنڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے شہری رحمان کا کہنا تھا کہ ملک کی ہر لڑکی کو تعلیم دلانے کیلئے ملالہ فنڈ پاکستان کی جانب سے ایک عزم کا اظہار ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ملالہ فنڈ کیلئے 10 ملین ڈالر مختص کرنا تعلیم کیلئے اسکی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔