• news

گنی میں طیارہ گر کر تباہ‘ آرمی چیف اور پانچ سینئر فوجی افسر ہلاک


مونرویا (اے پی پی) گنی میں طیارہ کے حادثہ میں آرمی چیف سمیت متعدد افسران ہلاک ہوگئے۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کے مطابق گنی کے آرمی چیف جنرل کلیفہ دیالو گنی سے طیارہ میں جا رہے تھے۔ طیارہ کو اچانک حادثہ پیش آیا اور وہ لائبیریا کے دارالحکومت مونرویا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آرمی چیف اور دیگر 5 سینئر فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔ لائبیریا کے وزیر دفاع براﺅنی سموکئی نے کہا ہے کہ طیارہ کو اتفاق حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے دیگر فوجی اور دفاعی افسروں کی شناخت کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن