ہوم اکنامکس کالج برائے خواتین میں طالبات کے بنائے گئے تھیسز کی نمائش
لاہور (لیڈی رپورٹر) ہوم اکنامکس کالج برائے خواتین میں پرنسپل ڈاکٹر سمیعہ کلثوم کی زیر نگرانی طالبات کے بنائے گئے تھیسز کی چار روزہ نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ اس موقع پر طالبات نے فرنیچر، وال پینلز، گھریلو آرائش کی اشیائ، پینٹنگز اور ملبوسات نمائش میں پیش کئے۔ نمائش کا افتتاح مسلم لیگ ن لاہور شعبہ خواتین کی چیف آرگنائزر شائستہ پرویز ملک نے کیا۔ تھیسز نمائش میں آرٹ اینڈ ڈیزائن، نیوٹریشن، ہاو¿سنگ، ہوم مینجمنٹ اینڈ انٹیرئر ڈیپارٹمنٹ، ٹیکسٹائل اینڈ کلودنگ ڈیپارٹمنٹ و دیگر شعبہ جات کی ایم ایس سی کی طالبات کے فن پارے رکھے گئے تھے۔ نمائش میں ایم فل کی طالبات نے بھی حصہ لیا۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طاہرہ رانا، پروفیسر زاہدہ الطاف، شبانہ خالد، ساجدہ ندیم و دیگر فیکلٹی ممبران نے نمائش کا دورہ کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ تھیسز کی تیاری میں مارکیٹ کے رجحانات کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا۔