• news

ایران گیس منصوبہ: ٹیکنیکل‘ مینجمنٹ اور فنانشل گروپس کی تشکیل

اسلام آباد (خبر نگار + نیشن رپورٹ) پاکستان اےران گےس پائپ لائن منصوبے پر اسلام آباد مےں جاری مذاکرات مےں گذشتہ روز دونوں ملکوں کی مشاورت سے ٹےکنےکل، مےنجمنٹ اور فنانشل گروپس کی تشکےل دے دی گئی ہے۔ ان گروپس مےں دونوں ملکوں کے اےکسپرٹس کو شامل کےا گےا ہے جو کہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے تجاوےز دےں گے۔ اجلاس مےں پاکستان کی طرف سے سےکرٹری پٹرولےم نے شرکت کی جبکہ اےرانی وفد کی سربراہی تدبےر کمپنی کے نائب سربراہ نے کی۔پاکستان اےران سے 750 اےم اےم سی اےف ڈی گےس پائپ لائن کے ذرےعے درآمد کرے گا۔ اس منصوبے پر لاگت کا اندازہ 1.5 بلےن ڈالر لگاےا گےا ہے جبکہ پاکستان کی حدود مےں 781 کلومےٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ منصوبے کی تکمےل دسمبر 2014ءتک کی جائے گی۔ دریں اثناءپاکستان اور ایران کے درمیان ایران کی طرف سے دئیے جانے والے 500 ملین ڈالر کی ادائیگی کا طریقہ کار طے پا گیا ہے۔ دونوں اطراف نے اس حوالے سے ادائیگی کے طریقہ کار، قرض کی شرائط اور دوسرے امور پر سیرحاصل مذاکرات کئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن