میری آواز میں نکھار اور روانی قوالی کی وجہ سے ہے: راحت فتح علی
لاہور( این این آئی)نامور گائیک راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری آواز میں نکھار اور روانی قوالی کی وجہ سے ہے‘ بچپن سے ہی موسیقی کا شوق تھا اور دل کی مراد پوری ہو گئی ۔ ایک انٹر ویو میں راحت فتح علی نے کہا کہ میں نے موسیقی کی تربیت اپنے تایا نصرت فتح علی خان سے حاصل کی اور انہوں نے مجھے اپنے بیٹے کی طرح کلاسیکی موسیقی اور قوالی کا فن سکھایا ۔