کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ کے لئے حکمت عملی تیار‘ مایوس نہیں کریں گے: مصباح الحق
کیپ ٹاﺅن (نیوز ایجنسیاں) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹور میچ میں پاکستانی کی کار کر دگی اچھی رہی¾ دوسرے ٹیسٹ میچ میں مایوس نہیں کرینگے، جنوبی افریقہ کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے¾ نئی حکمت عملی کے تحت میدا ن میں اترینگے۔ ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ ٹور میچ میں کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے ان کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔ جنوبی ا فریقن ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے حریف ٹیم کے تمام کھلاڑی فارم میں ہیں تاہم میزبان ٹیم کو ہوم گراﺅنڈ میں شکست دینے کی پوری کوشش کرینگے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ دوسرے ٹیسٹ کےلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ کئی سالوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی ہے، غیرملکی ٹیموں کو بھی ہمارے ملک میں آکر کھیلنا چاہئے۔ دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہاکہ تمام کھلاڑی اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریزکا دوسرا میچ (کل) جمعرات سے نیولینڈزکیپ ٹاﺅن میں شروع ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔ میزبان جنوبی افریقہ کو سیریز میں 1-0سے برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹےم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ راحت علی کی جگہ محمد عرفان کی شمولیت یقینی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا میں بڑھتی ہوئی مشکلات ٹالنے کےلئے ٹیم مینجمنٹ نے بکرے کا صدقہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان ٹیم مشکلات میں گھری دکھائی دی، ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی اوپنر توفیق عمر اور حارث سہیل ان فٹ ہوکر واطن واپس لوٹ گئے جبکہ ناصر جمشید، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور جنید خان بھی زخمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں تاہم ناصر جمشید کو ایم آئی آر رپورٹ کے بعد کلئیر قراردے دیا گیا۔ پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنید خان کی شرکت مشکوک ہے جبکہ فاسٹ باو¿لر محمد عرفان کو راحت علی کی جگہ ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ذرائع کےمطابق سائیڈ دورہ جنوبی افریقہ کے آغاز سے ہی گرین شرٹس مصیبتوں میں گھرے نظر آئے جس کی وجہ سے ٹیم منیجمنٹ نے بکرے کا صدقہ دیا اور گوشت کیپ ٹاو¿ن کے مسلمانوں میں تقسیم کر دیا۔ دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے انجریز مسائل میں اضافہ ہوگیا، اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید بھی انجرڈ ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ قبل پریکٹس میچ میں کیپ کوبراز الیون کو شکست دیکر مورال میں اضافہ تو کرلیا تاہم ناصر جمشید کی صورت میں پاکستان کے انجری مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کے مطابق ناصر جمشید میچ کے دوران ایڑھی میں موچ آنے سے زخمی ہوگئے ہیں تاہم ان کی رپورٹس کلئیر ہیں اور ا±مید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ ناصر جمشید سے قبل توفیق عمر اور حارث سہیل انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ اسد شفیق بھی ٹور کے دوران انجری مسائل سے دوچار ہوئے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ چودہ فروری سے کیپ ٹاو¿ن میں شروع ہوگا۔