سٹیٹ بنک گورنر کرکٹ کپ : پراونشل کوآپریٹو بنک لاہور سیمی فائنل میں پہنچ گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سٹیٹ بنک گورنرکپ انٹربنک کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ سٹیٹ بنک راولپنڈی نے سٹیٹ بینک لاہور کو اہم میچ میں33رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے راستہ آسان کر لیا۔بینک الفلاح ملتان نے یونائٹیڈ بنک کراچی کی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ حبیب بنک پشاور نے سٹیٹ بنک حیدرآباد کو8 وکٹوں سے شکست دی۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک لاہور نے بنک آف خیبر پشاور کو 10وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پی پی سی بی ایل نے 74رنز کا ہدف صرف 7.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ سٹیٹ بنک کراچی نے عسکری بنک ملتان کی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دی۔ 138رنز کا ہدف صرف 11.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔