• news

ہائیکورٹ نے دوہری شہریت والوں کے الیکشن لڑنے پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل مانگ لئے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والوںکو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے دائر پٹیشن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لئے۔ جسٹس ناصر سعید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوہری شہریت رکھنے والے سیاستدان ملک اور قوم سے وفادار نہیں ہو سکتے۔ عدالت دوہری شہریت رکھنے والے سیاستدانوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکے اور ایسی تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا بھی حکم دے جن کے سربراہ دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ عدالت نے سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن