• news

افغانستان میں اتحادی فورسز کی کارروائی، 12افراد جاںبحق، متعدد زخمی

کابل (اے پی پی) افغانستان میں اتحادی فورسز کی کارروائی میں 12افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے صوبے کیپا میں غیرملکی فورسز نے جنگجوﺅں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ گورنر عبدالقدوس صافی نے کہا ہے کہ مارے گئے طالبان ہیں جبکہ ایک طالبان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن