وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 فروری کو طلب
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 فروری کو طلب کرلیا ۔ اجلاس میںنگران سیٹ اپ سکیورٹی کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ برطانیہ سے واپسی پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 20فروری کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دورہ برطانیہ سے متعلق وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لینگے اجلاس میں نگران سیٹ اپ آئند عام انتخابات ، ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا جائیگا ۔ جبکہ وفاقی کابینہ مختلف ممالک سے باہمی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے گی کابینہ اسلحہ درآمد کی پالیسی کی منظوری بھی دے گی ۔