• news

ینگ ڈاکٹرز کا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری، آج ریلی کا اعلان

لاہور (نیوز رپورٹر + خصوصی رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز کا تادم مرگ بھوک ہرتالی کیمپ نویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز کے کیمپ میں سیاسی اظہار یکجہتی کے لئے سیاسی وفود آمدورفت کا سلسلہ بھی جاری رہا اور ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی کے وفود نے شرکت کی اور حکومتی تشدد کے مذمت کی ۔ جبکہ وائے ڈی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئی ایس ایف، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ق لیگ، ایم کیو ایم، ایم ایس ایم، وکلاءاور سول سوسائٹی کی معاونت سے آج حکومت کیخلاف ریلی بھی نکالی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وائے ڈی اے کے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے اور متعد د ڈاکٹرز کو ڈرپس لگیں رہیں جبکہ دوسری جانب اسکے ساتھ ساتھ ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے عمائدین نے نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی جن میں شاہین گیلانی، جاوید اکبر ڈھلوں، احمد اویس نے شرکت کی۔ دوسری جانب وائے ڈی اے نے اپنے مطالبات کے حق میں حکومت کے خلاف مختلف سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کی معاونت سے آج ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے وائے ڈی اے کے میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر خرم کے مطابق یہ ریلی صبح گیارہ بجے سروسز ہسپتال کے باہر نکالی جائے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا کی الطاف بھائی کی جانب سے عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ثناءنیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ڈاکٹر بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹروں اور مریضوں کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن