نئے صوبے، پارلیمانی کمشن کا ہدف مکمل، سپیکر کو آگاہ کر دیا گیا
اسلام آباد (ثناءنیوز) نئے صوبوں کے بارے میں قائم پارلیمانی کمشن کی جانب سے اپنا ٹاسک مکمل کرنے کے بارے میں سپیکر قومی اسمبلی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ ایک دو روز میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی کمشن کے ختم ہونے کے بارے میں باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمانی کمشن کے چیئرمین سینیٹر فرحت اللہ بابر نے گذشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔