• news

میٹرو بس کے کامیاب آغاز سے وٹو جیسے لیڈروں کی نیندیں حرام ہو گئیں: رانا ثنائ

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ میٹرو بس کے کامیاب آغاز سے منظور وٹو جیسے عوام دشمن لیڈروں کی نیندیںحرام ہوگئی ہیں اور اب انہیں اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے۔ منظور وٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بیت المال اور بیواﺅں کے فنڈز خوردبرد کرنے والے منظور وٹو کی بیان بازی صرف انتخابات تک ہے۔ انتخابات کے بعد عوام منظور وٹو اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماﺅں کا وہ حشر کریں گے کہ یہ لوگ منہ چھپاتے پھریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی پذیرائی کے بعد چور اور لٹیرے ایکا کرکے انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر عوام ان کی تمام تر سازشیں ناکام بنا کر عبرتناک انجام سے دوچار کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن