• news

القاعدہ کے مشتبہ رکن پاکستانی نژاد نیدر لینڈ کے شہری کی امریکہ منتقلی میں قانونی مشکلات

ہیگ (اے ایف پی) افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر خودکش حملے، القاعدہ سے تعلق اور دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث نیدر لینڈ کے پاکستانی نژاد شہری صابر خان کی امریکہ منتقلی روکنے کی جنگ جاری ہے۔ نیدرلینڈ کے وزیر قانون نے دسمبر میں صابر خان کی امریکہ منتقلی کی اجازت دیدی تھی تاہم ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ 2010ءمیں پاکستان میں صابر خان کی گرفتاری کے وقت صابر سے شدید تشدد کے ساتھ تفتیش کر چکا ہے۔ صابر خان کی امریکہ منتقلی سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ نیدرلینڈ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پروا نہیں۔ صابر کی امریکہ منتقلی انسانی حقوق اور تشدد کی روک تھام کیلئے یورپین کنونشن اور نیدرلینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن