پشاور: چیف جسٹس ہائیکورٹ کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ازخود نوٹس
پشاور (اے پی اے) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں قتل وکیل ملک جرار حسین اور فرقان ایڈووکیٹ پر پولیس تشدد کے خلاف پشاور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں پانچوایں روز بھی ہڑتال جاری رکھنے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے وکلا کمیٹی سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے وکلا کو ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی اور وکلا کیمٹی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سی سی پی آو پشاور، سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پی کے کو 14 فروری کو عدالت میں طلب کر لیا۔