• news

افغانستان: قندھار میں دیہاتیوں نے طالبان کیخلاف ہتھیار اٹھا لئے

کاکاران (اے ایف پی) افغان صوبہ قندھار کے ایک گاﺅں کاکاران میں ہزاروں افغان دیہاتیوں نے طالبان کیخلاف ہتھیار اٹھا لئے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق 2014ءمیں امریکی اور اتحادی افواج کے انخلاءکے بعد مقامی کمانڈر علاقے میں اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے متحرک ہو چکے ہیں یا یہ امریکی اور اتحادی افواج کے انخلاءکے ساتھ افغان حکومت کی پالیسی کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قندھار کے مقامی کمانڈر نے طالبان کی طرف سے اسکے بیٹے کی افغان پولیس میں تعیناتی کے بعد دھمکیوں کے پیش نظر طالبان کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ اس لئے ہم نے طالبان کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف 2 دنوں میں 60 سے زائد جوانوں نے ہماری جدوجہد میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالودود نے بتایا کہ ہمارے جوانوں کی طالبان کیخلاف لڑائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ باقی فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن