امریکی فوج میں ہم جنس پرست جوڑوں کے لیے مراعات کا اعلا ن
واشنگٹن (آن لائن)امریکہ کے وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ پینٹاگان امریکی فوج میں شامل ہم جنس پرست جوڑوں کو بھی ایک عا م خاندان کی طر ح کچھ مراعات دے گا۔ان مراعات میں بچوں کی دیکھ بال، ایک ساتھ ڈیوٹی، ایمرجنسی چھوٹیاں اور ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔لیون پنیٹا کے مطابق صحت اورگھر کے مراعات وفاقی قانون میں تبدیلی کے بغیر نہیں دیے جاسکتے۔یہ اقدام امریکی کانگریس کی طرف سے دوسال پہلے فوج میں کھلے عام ہم جنس پرستی پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔لیون پنیٹا نے کہا کہ انہوں نے تمام فوجی اداروں کو حکم دیا ہے کہ یکم اکتوبر تک ان احکامات پر عمل درآمد کریں۔