سندھ ہائیکورٹ کا نوشہرو فیروز میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم
کراچی(نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے نوشہرو فیروز میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دیدیا۔عدالتی حکم میں کہاگیا کہ الیکشن کمشن 30دن میںحلقہ بندی کرکے رپورٹ دے۔عدالت میں آبادی کے تناسب سے منصفانہ حلقہ بندی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔