• news

شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ نے ازخود نوٹس نمٹانے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد + کراچی (نوائے وقت نیوز + این این آئی) شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی نے سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس نمٹانے کے لئے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت مجھے اور میرے والد کو سنے۔ اس مقدمے کو نمٹا دیا جائے کیونکہ عدالت کئی بارقرار دے چکی ہے کہ ٹرائل کورٹ پر اثرانداز نہیں ہوا جا سکتا۔ ایف آئی آر درج ہو چکی اور ٹرائل شروع ہو چکا۔ عدالت عظمیٰ کی کوئی فائنڈنگ اور آبزویشن ٹرائل کو متاثر کر سکتی ہے۔ درخواست میں 11 قانونی سوال اٹھائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن