غنڈہ کنٹرول ایکٹ میں ترمیم کا بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا
کراچی (نوائے وقت نیوز) ارکان سندھ اسمبلی کو امن و امان پر اِن کیمرہ بریفنگ جمعرات کو دی جائےگی جبکہ سندھ غنڈہ کنٹرول ایکٹ انیس سوباون میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کردیا گیا ہے۔سندھ اسمبلی نے پانچ سالہ مدت میں پہلانجی بل منظورکرلیا ہے۔ سندھ کنٹرول غنڈہ ایکٹ 1952ءمیں ترمیم کرکے اس کی شق ایک کے سیکشن دو میں صوبے کے کسی حصے کے بجائے پورے صوبے میں نافذ ہونے کی ترمیم دی گئی ہے۔