شام: 48 گھنٹوں کی جھڑپ‘40 فوجی ہلاک‘ باغیوں نے بیس پر قبضہ کر لیا
دمشق/نیویارک(این این آئی)شامی حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا جبکہ اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں قیام امن کے لیے اس موقع کو رائیگاں نہیں جانا چاہیے۔امن مذاکرات کی پیشکش کو قبول کر لے، شامی اپوزیشن رہنما معاذ الخطیب کی اس دعوت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے یہ ایک ایسا موقع ہے جس سے عسکری کارروائی سے سیاسی عمل کی طرف جایا جا سکتا ہے۔بان کی مون نے مزید کہاکہ یہ معاذ الخطیب کی طرف سے جرت مندانہ پیشکش ہے۔ میں شامی حکومت اور سلامتی کونسل پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس حوالے سے مثبت ردعمل کا مظاہرہ کریں۔ادھر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق باغیوں نے حلب صوبے کے الحجار فوجی بیس ا ور مگ لڑاکا سمیت طیاروں کا فلیٹ قبضہ میں لے لیا۔ حملے سے چالیس فوجی مارے گئے۔ فوجی ترجمان نے تصدیق کی کہ 48گھنٹے جھڑپ جاری رہی۔