بنگلہ دیش: متنازعہ قانونی ترمیم کے خلاف مظاہرے‘ جھڑپیں ‘3 زخمی ‘ پولیس پر بموں سے حملے
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں متنازعہ جنگی جرائم کے قانون میں ترمیم کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں نے کئی شہروں میں مظاہرے کئے، پولیس پر دیسی ساختہ بم پھینکے اور پتھراﺅ کرکے پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ ادھر جنگی جرائم میں ملوث مبینہ ملزموں کو پھانسی کا عمل تیز کرنے کیلئے سماجی کارکنوں نے ڈھاکہ میں ہاتھ اٹھا کر 3 منٹ کی خاموشی اختیار کی، جھڑپوں میں صحافی سمیت 3 زخمی ہوگئے۔