شاہدرہ چوک تا بیگم کوٹ موڑ تک تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ چوک سے بگم کوٹ روڈ اور جی روڈ پر غیر قانونی تجاوزات نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ راوی ٹاﺅن کے عملہ نے قبضہ مافیا سے منتھلی سسٹم طے کر رکھا ہے جس کی وجہ سے تجاوزات کی بھرمار ہو جانے سے پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف فوری آپریشن کرایا جائے۔