• news

ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس، مختلف امور پر غور

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن پاکستان کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت جنرل فاروق احمد خان ہوا۔ سیکرٹری کرنل چودھری اسلم نے دفتر کی تعمیر کی پراگرس سے ممبران کو آگاہ کیا۔ اس دفتر کی تعمیر سے ایسوسی ایشن کو مستقل بنیاد مہیا ہو جائے گی۔ فوجی پنشنرز کو سول پنشنرز کی طرح میڈیکل الاﺅنس دلوانے کی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ او پی ڈی میں علاج معالجہ میں دوائیوں کی جگہ پر حکومت کے 5 جولائی 2010ءاور 24 مار 2011ءکی شقیں فوجیوں پر بھی لاگو ہونی چاہئیں۔ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ بننے پر اظہار مسرت کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے اس سال کے سالانہ اجلاس کو مارچ کے آخری دو اتوار میں کرنے پر بھی غور ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن