پنجاب ٹیچرز یونین کل مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گی
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین لاہور کے زیراہتمام کل 14 فروری کو پنجاب اسمبلی چیئرنگ کراس پراپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ جبکہ21 فروری کو ناصر باغ میں احتجاجی جلسہ اور ڈی سی او لاہور کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔یہ فیصلہ گزشتہ روزپنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران کے اجلاس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکز ی صدر سید سجاد اکبر کاظمی نے کی۔